راولپنڈی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاکر ضلع راولپنڈی میں مہم کا افتتاح کیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاکر ضلع راولپنڈی میں مہم کا افتتاح کیا


نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
راولپنڈی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاکر ضلع راولپنڈی میں مہم کا  افتتاح کیا ۔ مرضیہ سلیم نے اس موقع پر کہاکہ ہرسال 24 اکتوبر کو پولیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو موذی مرض پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔  انہوں نے کہاکہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین کے قطرے پلا کر اس موذی مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔پولیو مہم کی افتتاحی تقریب راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوئی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق ، صدر آر سی سی ثاقب رفیق ، گروپ لیڈر سہیل الطاف ، سینئر نائب صدر محمد حمزہ ، نوشیروان خلیل سمیت دیگر آر سی سی ممبران موجود تھے ۔

Post a Comment

0 Comments