اسلام آباد ،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر منافع خوروں ،تجاوزات مافیا گداگروں کے خلاف آپریشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر منافع خوروں ،تجاوزات مافیا گداگروں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد ،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر منافع خوروں ،تجاوزات مافیا گداگروں  کے خلاف آپریشن



اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد محمد عرفان نواز میمن 
کی خصوصی ہدایت پر  ضلعی مجسٹریٹ /اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے منافع خوروں ،بھیگاریوں سمیت تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیاں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد انتظامیہ  کی جانب سے کارروائیاں بددستور جاری ہیں ضلعی اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی مارکیٹس میں  دکانوں، سبزی فروٹ اور کیش اینڈ کیری سٹورز، کریانہ سٹورز کی چکینگ کرتے ہوئے خلاف ورزی پر جرمانے کیے اسسٹنٹ کمشنر رورل ذخرف فدا ملک  نے رورل ایریا کے ساتھ  نیلور کے ایریا میں 35 دکانوں کو چیک کرتے ہوئے  خلاف ورزی پر ایک  دکان کوسیل کرتے ہوئے چار ہزار روپے جرمانہ بھی  کیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر صدر ثانیہ پاشانے اپنی متعلقہ حدود میں 27 دکانوں کو چیک کیا خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرنے کے علاؤہ 3000روپے جرمانہ کیااسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعیدنےبھی  22دکانوں کو چیک کیا خلاف ورزی ایک دکاندار کو گرفتار کرنے کے علاؤہ دس ہزار روپے  جرمانہ کیااسی طرح 
اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسیٰ نے 25دکانوں کو چیک کیااور دو دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل کرتے ہوئے  دو افراد کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے مقدمہ درج کیا جبکہ  اسسٹنٹ کمشنر شالیمارعبداللہ خان کی طرف سے   24دکانوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر اور ایک دکان مہر بنداورخلاف ورزی پردو دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کی گئی دوسری جانب ضلعی مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر 40کے قریب گداگروں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا گیا اور گداگروں کے خلاف اسلام آباد کےپولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کا اندارج ممکن بنایا گیا 


Post a Comment

0 Comments