پی ایف یو جے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ،لاہور پریس کلب سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر لاہور پریس کلب کے باہر بھر پور احتجاج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پی ایف یو جے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ،لاہور پریس کلب سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر لاہور پریس کلب کے باہر بھر پور احتجاج


 نظام عدل نیوز /پی ایف یو جے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ،لاہور پریس کلب سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر لاہور پریس کلب کے باہر بھر پور احتجاج کیا اور سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آتی اس وقت تک ہر سطح پر احتجاج جاری رہے گا اور کسی بھی صورت میں ارشد شریف کے قاتلوں کی نشاندہی تک آرام سے نہیں بیٹھے گے ارشد شریف کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا یے احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ، صدر پی یو جے دستور عبدالرحمن بھٹہ ، صدر پی یو جے (افضل بٹ گروپ ) ابراہیم لکی سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری فوٹو گرافرایسوسی ایشن عمر شریف، اے آر وائی سے نذیر بھٹی، قمر زمان بھٹی ،مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ، صدر پیپلز پارٹی پنجاب رانا فاروق سعید خان، سول سوسائٹی سے محمد تحسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کے لیے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے،  نیروبی پولیس کے موقف کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے قتل کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے ،حکومت فوری طور پر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائے جو کینیا میں جاکر مکمل تحقیقات کریں ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن بنائے جسے حکومت پاکستان سہولت اور مدد فراہم کرے ،صحافیوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے احتجاج سے خطاب کے دوران تمام مقررین نے ایک ہی مطالبہ کیا کہ وہ  ارشد شریف کے قتل کی  آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں

Post a Comment

0 Comments