آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے ویژن کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد مکمل آپریشنل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے ویژن کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد مکمل آپریشنل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا


 

اسلام آباد نظام عدل نیوز /آ ئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے ویژن کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد مکمل آپریشنل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے، سیف سٹی کے سینٹرلائزڈ سسٹم کی مدد سے 2000سے زائد گاڑیوں ،3540 موٹرسائیکل ،460 مشکوک افراد کوجدید کیمروںکی مدد سے مانیٹر کیا گیااور ایگل سکواڈ اورکے ذریعہ چیک کیا گیا ان میں سے غیر رجسٹرڈ اور مشکوک 317 گاڑیوں اور 700موٹرسائیکلز کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے ویژن کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد کو مکمل آپریشنل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے، جو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو بر قرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں سیف سٹی اسلام آباد کو سینٹرلائزڈ کر دیا گیا تھا،جس کے ذریعے کیمروںسے مانیٹرنگ مزید موثر ہوئی ، گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران سیف سٹی اسلام آباد نے مانیڑنگ کے ذریعہ 2000سے زائد گاڑیوں،3540موٹرسائیکل،460 مشکوک افراد کو سیف سٹی جدید کیمروں سے مانیڑ کیا اور ایگل سکواڈ اور کے ذریعہ چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور مشکوک 317گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا ، اس کے علاوہ ڈی جی سیف سٹی رومیل اکرام کی خصوصی ہدایات پر غیررجسٹرڈ/ نمونہ موٹر سائیکلز کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گئیں، ان میں شہر کے مختلف مقامات پر کھڑے موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 700سے زائد موٹر سائیکلز کو سیف سٹی کی کالز پر مختلف تھانہ جات میں قانونی کارروائی کیلئے منتقل کیا،اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف جدید سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں،ان میں لائن وائلیشن، تیز رفتاری،روٹ وائلیشن،غلط پارکینگ اور سگنل کی خلاف ورزی شامل ہے اوور اب تک چار ہزار سے زائد ای چالان جاری کئے جاچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہربھر میں مانیٹرنگ کو مزید موثراور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انکے مسائل کا حل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments