ناجائز کار پارکنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے،ڈی سی اسلام آباد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ناجائز کار پارکنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے،ڈی سی اسلام آباد


 ناجائز کار پارکنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے،ڈی سی اسلام آباد 


گزشتہ روز ناجائز کار  پارکنگ کے خلاف آپریشن کے دوران  6 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن  میں بند کیا گیا


گاڑیوں کے مالکان اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ناجائز پارکنگ سے اجتناب کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے بچیں ،عرفان نواز میمن 

اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کی موجودگی میں  ٹریفک پولیس نے ناجائز کار  پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا دوران آپریشن  26 نمبر سٹاپ اور کشمیر ہائی وے پر  غلط طریقے سے پارک کی گئی 6 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن   میں بند کیا گیا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اے سی سٹی اور ڈی ایم اے کی جانب سے آئی ایٹ  سنگھم مارکیٹ میں بھی تجاویزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیاخلاف ورزی پر ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیاگیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز پارکنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد ٹریفک پولیس اس پہ کاروائی کر رہی ہے انکا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے مالکان اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ناجائز پارکنگ سے اجتناب کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے بچیں 

Post a Comment

0 Comments