اسلام آباد ،عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں بددستور جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں بددستور جاری

اسلام آباد ،عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں بددستور جاری 

روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ پر اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت یقینی بنانے کے لیے آپریشن کیے جارہے ہیں ،میاں انیل سعید 


دوکاندار کاروائی اور بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل یقینی بنائیں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت سے باز رہیں ،اے سی سیکرٹریٹ 


اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر عوام کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ضلعی مجسٹریٹز کی طرف سے اپنے اپنے ایریا کی مارکیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوجداری ایکٹ کے تحت کاروائیوں سمیت دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء  خوردونوش کی خرید وفروخت کو یقینی بنایا جاسکے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے عوامی شکایات اور ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر روزمرہ کی اشیاء ضروریات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنے ایریا کی مارکیٹس کا وزٹ کیا تاہم  دوران  چیکنگ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور کوہسار مارکیٹ، بری امام اور قائد میں ریسٹورنٹس، فروٹ/سبزی، دودھ کی دکانوں، جنرل سٹورز وغیرہ میں حفظان صحت کی صورتحال کا معائنہ کیا قائد اعظم یونیورسٹی (QAU) چوک اوور چارجنگ اور ڈی سی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 01 دکان کو سیل کرتے ہوئے دوکان  مالک کو گرفتار کرکے ہوئے پولیس کے حوالے کیا متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ بھی  دی گئی دوسری جانب اے سی سیکرٹریٹ نے  01 سروس سٹیشن کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری حصول صحت کے لیے  ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے پر سیل کردیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں آنے والے دنوں میں بھی بغیر کسی وقفے کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں جاری رہیں گی 
۔

Post a Comment

0 Comments