جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر


                    
اسلام آباد (نظام عدل نیوز/ظاہر حسین کاظمی) شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منشیا ت فروشوں ، پیشہ وربھکا ریو ں کے سہو لت کا رروں کی نشاندہی کر کے ان کو گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہر ے میں لا یا جا ئے،زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر نے کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلا س میں تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشزنے تمام زونز کے کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی، کمزور کارکردگی دکھانے اور سونپے گے ٹاسک پورے نہ کرنے پرسرزنش کرتے ہوئے جواب طلب کر لئے، انہو ں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام افسران خصوصا ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پرفارمنس دکھائیں، قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کو یقینی بنایا جائے،زیر التواءمقدمات کو اگلے پندرہ دنوں میں یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلداور میرٹ پرمکمل کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار کو یقینی بنائیں، سنیپ چیکنگ کے دوران صرف مشکو ک افراد کو چیک کریں،بلاوجہ کسی بھی شہری کو تنگ نہ کیا جائے، تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے علا قوں میں ڈیو ٹی سے قبل ایگل اسکو اڈ پر ما مو ر عملہ کو بر یف کریں ،منشیا ت فروشی کے خا تمہ پر خصوصی تو جہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی کی بیخ کنی کی جائے، پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئیں ،خصوصا بھکا ریو ں کے سہو لت کا رروں کی نشاندہی کر کے ان کو گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہر ے میں لا یا جا ئے،ہر افسراپنے کام کو نیک نیتی اور مکمل دلچسپی کے ساتھ سرانجام دے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہمارا اولین فرض ہے۔

Post a Comment

0 Comments