پاکستان کا ممکنہ لانگ مارچ ،وزارت داخلہ کا اہم اجلاس
پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سےمتعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اجلاس کی صدارت کی
وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرسمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز و چیف سیکرٹریز کی شرکت
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور آئی جی کے پی معظم جاہ بھی اجلاس میں خصوصی طور شریک ہوئے
گلگت بلتستان و آزاد جموں کشمیر کے آئی جی و چیف سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک
آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد بھی شریک
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاق پر ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور
اجلاس کے شرکاء کاوفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی
سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
چاروں صوبوں ، گللگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جیز و چیف سیکرٹریز آئین و قانون کی پاسداری کویقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
کسی سیاسی جماعت ،گروہ یا مسلحہ جتھے کو وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
ریاست کو کسی گروہ یامسلح جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر ایسے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں گے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
کسی سیاسی گروہ یا جماعت کو وفاق پر حملہ کرکے ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ایسی کسی بھی روایت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
کسی بھی جارحیت کیخلاف ریاست کو تحفظ فراہم کرنا سرکاری ملازمین کا فریضہ ہے ،وزیر رانا ثناءاللہ
جو سرکاری ملازمین 25 مئی کے لانگ مارچ میں شریک ہوئے ان پر وفاق کو گہری تشویش ہے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
وفاقی حکومت کئ طرف سے ڈیمانڈ کئے گئے وسائل اور نفری فراہم کی جائے ،وزیر داخلہ راناثناءاللہ
0 Comments