راولپنڈی ،ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام پہلی آل پنجاب ہیڈز کانفرنس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام پہلی آل پنجاب ہیڈز کانفرنس


نظام عدل نیوز نوید ستی کوٹلی ستیاں 
راولپنڈی ،ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام پہلی آل پنجاب ہیڈز کانفرنس 

ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام پہلی آل پنجاب ہیڈز کانفرنس بعنوان "بزمِ صدرمعلم" آرٹس کونسل ہال مری میں منعقد ہوئ جسکی صدارت عبدالمالک صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کی۔ "بزمِ صدرمعلم" میں پنجاب بھر سے ہیڈماسٹرز، سینئر ہیڈماسٹرز اور ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب رشید احمد بھٹی شریک ہوئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع سےخصوصی طور پر شریک ہونے والوں میں سردار سکندر حیات سسرانا، افتخار احمد چیمہ، محمد شفیع ملک، محمد عرفان، قیصر ججا، جہانگیرافضل، مظہرعلی، محمد عارف،  نیاز احمدتبسم، رانا اسد، ساجد رفیق رانا، عمیر نثار، محبوب اشرف، عمران لطیف، حسن ہاشمی، منیر انجم، ریاض آصف، ربنواز، وسیم ساجد فرحت عباس، ملک نذیر حسین، شفقت حسین،اکرام اللہ سلیم، محمد نصیر، ساجد محمود بسرا، محمد خالد جاوید اور دیگر نے شرکت کی خواتین میں شرکت کرنے والی ہیڈز میں صائمہ علی، راشدہ فیض، شازیہ ظہیر، ریحانہ کوثر، عائشہ غازی، سعدیہ تبسم،ماریہ زاہد، نور صباء اور دیگر شامل ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحمن اور مریم مرتضیٰ نے سرانجام دیے۔ 
محمد آصف سینئر صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کانفرنس کے استقبالیہ میں مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ ایجنڈا میں شامل تمام نکات پر بات کرتے ہوئے حافظ محمد عمیر طارق جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ہیڈز کے مسائل ایک جیسے ہیں اور انکا حل بھی تبھی ممکن ہے جب ہیڈز متحد اور یکجان ہیں۔ 
"بزمِ صدرمعلم" کانفرنس کا سہرا ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سر سج چکا ہے۔ ہیڈز جاگ چکے ہیں۔اب تسلسل کے ساتھ
 "بزمِ صدرمعلم" کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔ رشید احمد بھٹی
 ہیڈز کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔ سکندر حیات سسرانا
افتخار چیمہ نے کہاکہ ہیڈز کو ٹیچنگ کیڈر سے علیحدہ کیا جائے۔ کانفرنس کے اختتام پر عبدالمالک صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ سیکنڈری و ہائر سکینڈری سکولوں کے ہیڈز کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ 
  حاضرین نے"بزمِ صدرمعلم" کیلئے بہترین انتظامات کرنے اور احسن انداز میں مہمان نوازی کرنے پر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپندی کو سراہا اور تمام ہیڈز نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر داد دیجاتے ہوئے ہیڈز نے نعرہ بلند کیا
'پنجاب ہیڈز کی پہچان 
'ایک جسم  اور ایک جان'
  تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ
 "بزمِ صدرمعلم" کانفرنس گورنمنٹ سکولز میں کوالٹی آف ایجوکیشن، سکول امپروومنٹ پلان کو یقینی بنانے اور  ہیڈزکو دیگر  ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے اور انکو بہتر انداز سے سر انجام دینے  میں مددگار ثابت ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments