اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی /ایف آئی اے انیٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی دو غیر قانونی بجلی ٹرانسفارمر ورکشاپوں پہ چھاپے
واپڈا اہلکاران کی ملی بھگت سے واپڈا کے ٹرانسفامر غیر قانونی طور پر سٹور کر کے ان سے قیمتی کاپر اور آئل چوری کیا جا رہا تھا۔
ٹرانسفارمرز سے قیمتی کاپر اور آئل نکال کر ان میں سستا اور غیر معیاری آئل اور سلور کوائل ڈالا جاتا تھا۔
چوری شدہ کاپر اور آئل مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت کر کے واپڈا کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔
موقعہ سے 23 ٹرانسفارمر ، قیمتی آئل اور کاپر کے علاوہ غیر معیاری آئل اور سلور کوائلز بر آمد۔
دونوں ورک شاپس مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے موقعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پانچ واپڈا اہلکاران میں مقدمات میں نامزد۔
تفتیش جاری۔۔ ترجمان ایف آئی اے
0 Comments