اسلام اباد(نظام عدل نیوز )اے این ایف کی کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد اے این ایف اور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سےپاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی ایک ٹرک سے خرلاچی بارڈر ضلع کُرم سے
346کلو 800 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا دوسری جانب اسلام آباد موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو 600 گرام چرس اور 400 گرام ہیروئین بھی برآمد کی گئی کاروائی کے دوران نوشہرہ کی رہائشی 2خواتین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
0 Comments