آزاد گروپ کی طرف سے صحافی برادری کے لیے خوشخبری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آزاد گروپ کی طرف سے صحافی برادری کے لیے خوشخبری

آزاد گروپ کی طرف سے صحافی برادری کے لیے خوشخبری 

 وزیرہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سے ملاقات۔ملاقات میں  صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کا دو فیصد کوٹہ بحال اور بارہ کہو میں پلاٹوں کی جلد الاٹمنٹ  کا اعلان کیا جائے گا 
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے سیکٹرز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کے دو فیصد کوٹہ کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے، انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو نہ صرف وفاقی کابینہ میں رکھیں گے بلکہ وزیر اعظم سے بھی بات کریں گے اور جلد اس معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔وفد میں سینئر صحافی عبدالرزاق سیال، قربان بلوچ،جمشید خان، عبدالرزاق چستی، ہرمیت سنگھ، خالد ملک اور ظاہر شاہ کاظمی شامل تھے۔ شکیل قرار نے وفاقی وزیر کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور دو فیصد کوٹہ کی بحالی اور چھ سال سے رکے ہوئے پلاٹوں کی جلد الاٹمنٹ کا مطالبہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments