اسلام آباد( نظام عدل نیوز )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کے چہلم کے موقع پرعلمائے کرام، ذاکرین عظام، بانیان مجالس، لائسنسداران، ماتمی سالاروں، ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے دینی، سیاسی، سماجی اور قومی رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے مرقد پر چادرپوشی، فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خانوادہ سے اظہار تعزیت کیا۔آغاسیدحسین مقدسی نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مشن پر ثابت قدم رہنے اور انکے پیغام اتحاد و اخوت کو عام کرنے کیلئے پوری قوت صرف کرنے کے عہد کا اظہار کیا۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کو سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علی ؑ،عزائے حسین ؑ،حرمت سادات،احترام مرجعیت اور مرکزیت کے اصولوں پر قائد محترم نے کوئی آنچ نہیں آنے دی اور ٹی این ایف جے کا ہر کارکن اور قوم کا ہر فرد ان کے ان اصولوں کو حب الوطنی کی بنیاد پر اپنے ایمان کی اساس قراردیکر امانت و دیانت کیساتھ عملی جدوجہد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی تمام مکاتب میں یکساں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے،وہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط آواز تھے،انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی سنی شیعہ وحدت کی علمبردار تھے جنہوں نے پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے خلاف ہر سازش کو اپنے پیغام اخوت سے ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی نے 38 سال تک ملت جعفریہ کی قیادت کی اور ضیاء الحق کے خلاف آٹھ ماہ تک حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے ذریعے مارشل لا حکومت کی جانب سے عزاداری اور میلاد کے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندی کو ناکام بنایا۔انہوں نے اپنے اس عزم کودہرایاکہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی ہمیشہ قائد رہیں گے۔اس موقع پرٹی این ایف جے کے بزرگ رہنماسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ،ایم ایف کے سپرپرست اعلیٰ سردارعبادت حسین شاہ،علامہ سیدثقلین علی بخاری، علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی، علامہ سیدتصورنقوی، علامہ راجہ بشارت امامی،فرزندقائدآغاسیدمحمدمرتضیٰ موسویؤ ایڈووکیٹ، آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ،،علامہ سیدموسیٰ رضاالحسینی، علامہ اصغرعلی نقوی، کرنل ایس ایچ کاظمی، علامہ سیدکاظم رضاکاظمی،زوارجاویدعلی مٹھانی،چویدری مشتاق حسین، بوعلی مہدی، سیدحسن کاظمی اوردیگررہنمابھی موجودتھے۔اس موقع پرٹی این ایف جے، ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران، کارکنوں نے باطل کے ایوانوں میں،زلزلہ ہے موسوی،یا ثاراۃ الحسین لبیک یا حسین ؑ کے نعرے بلند کیے۔ہر آنکھ اشکبار اور سوگوار تھی۔
0 Comments