اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے درمیان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دوستانہ کرکٹ میچ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے درمیان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دوستانہ کرکٹ میچ


نظام عدل نیوز اسلام اباد
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے درمیان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دوستانہ کرکٹ میچ۔
کرکٹ میچ کا مقصد پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی ،صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اورلاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ
ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنامقصودہے۔ کھیلیں شخصیت میں نکھار، کردار میں پختگی اورصحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے درمیان کرکٹ گراﺅنڈ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی او ایف سی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ٹاس جیت کر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقرر ہ آورز میں 136رنز کا حدف دیا،ایف سی ٹیم حدف کاتعاقب کرتے ہوئے 103 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی،کانسٹیبل عامر کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزنے کہا کہ کرکٹ میچ کا مقصد پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی ،صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اورلاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنا مقصود ہے، کھیلیں شخصیت میں نکھار، کردار میں پختگی اورصحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میںبھی کھیلوں کے میدان میں ایسی سرگرمیاںجاری رہیں گی۔

Post a Comment

0 Comments