اسلام آباد ،امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا اظہار برہمی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا اظہار برہمی

 

نظام عدل نیوز /سعودی عرب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مارکیٹوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی  وزیر توانائی  شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا  کہ  لوگ اپنے ایمرجنسی ذخائر جاری کررہے ہیں، پہلے بھی کرچکے ہیں، اسے مارکیٹس پر اثرانداز ہونے کے مکینزم کے طور پر استعمال کیا گیا ۔حالانکہ  اس کا اصل مقصد تیل کی سپلائی کی قلت کو ختم کرنا تھا۔ تیل کے ایمرجنسی ذخائر میں کمی آنے والے مہینوں میں انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب اور واشنگٹن کے درمیان دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے کوئی پرواہ نہیں، آگے چل کر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ انہیں  یہ سننے کو مل رہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف؟ کیا اس بات کی کوئی گنجائش ہے؟ ہم سعودی عرب کیلئے ہیں اور ہم سعودی عوام کیلئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments