کوٹلی ستیاں ،ہیڈز میرے دست وبازو ہیں اور تمام ہیڈز کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ڈسٹرکٹ میں معیار تعلیم کو بلند کیا جائے گا،سی۔ای۔او طارق

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ،ہیڈز میرے دست وبازو ہیں اور تمام ہیڈز کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ڈسٹرکٹ میں معیار تعلیم کو بلند کیا جائے گا،سی۔ای۔او طارق


کوٹلی ستیاں ،ہیڈز میرے دست وبازو ہیں اور تمام ہیڈز کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ڈسٹرکٹ میں معیار تعلیم کو بلند کیا جائے گا،سی۔ای۔او طارق قاضی 

کوٹلی ستیاں ( نوید ستی سے ) ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ڈاکٹر طارق محمود قاضی کی بطورچیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی تعیناتی کے بعد دفتر آمد پر انکا پر خلوص استقبال کیا، پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔استقبالیہ میں موجود ہیڈز کے نمائندوں میں صدر ملک عبدالمالک، حافظ عمیر طارق، محمد آصف، مظہر علی،نویدحسین چوہدری، محمدعرفان، قیصر ججا، سجاداحمد ، مقصوداحمد،  شفیع ملک شامل ہیں۔ خواتین ہیڈز کی طرف سے صائمہ علی، سعدیہ تبسم، مسرت جبین اور مریم مرتضیٰ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طارق قاضی کی آمد پر راولپنڈی کے تمام ہیڈز کی خوشی قابل دید ہے۔ آپ نے ہمیشہ اخلاقی اقدار کا خیال کرتے ہوئے اور اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ہیڈز کی جانب سے سرزد غلطی کو درست کیا اور اداروں کی بہتری کیلئے ہیڈز کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔  ہیڈز کے ساتھ نشست میں سی۔ای۔او طارق قاضی کا کہنا تھا کہ ہیڈز میرے دست وبازو ہیں اور تمام ہیڈز کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ڈسٹرکٹ میں معیار تعلیم کو بلند کیا جائے گا۔ اس موقع صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن عبدالمالک کا کہنا تھا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم ہونا چاہیے اور نئے تعینات ہونے والے سی۔ای۔او کی روالپنڈی میں تعیناتی طویل مدت کیلئے ہونی چاہیے۔ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ڈاکٹر طارق قاضی کا کوئی متبادل ہو گا۔ 
'آپ راولپنڈی میں تعینات ہزاروں اساتذہ و ہیڈز کے استاد بھی ہیں لہذا آپکی سرپرستی میں ہیڈز کبھی اپنی ذمہداریوں میں کوتاہی نہیں کریں گے' جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن عمیر طارق۔ ملاقات میں یہ عہد کیا گیا کہ پرعزم ہیڈ ماسٹرزایسوسی ایشن راولپنڈی ہر لحاظ سے بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور اداروں کی بہتری کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments