اسلام آباد حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع

اسلام آباد حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع 



اسلام آباد (نظام عدل نیوز )مذاکرات سی ڈی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہورہے ہیں

حکومتی ٹیم میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، مشیربرائے گلگت وآزادجموں وکشمیر  قمر زمان کائرہ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور وزیر بجلی خرم دستگیر شامل ہیں۔ 

مذاکرات میں سیکرٹری پاوراور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ایڈیئشنلُ سیکرٹری خزانہ بھی شریک ہیں۔ 

کسان اتحاد یونین کے گروپس کی نمائندگی خالد کھوکھراور عامر وٹو کررہے ہیں۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کسان اتحاد یونین کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔

دھرنا ختم کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کسان اتحاد یونین کے مذاکرات کامیاب رہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

خوشحال کسان کے بغیر پاکستان کی فوڈ سکیورٹی ممکن نہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی پہلے ہی موخر کی جاچکی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

حکومت کسانوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

وزیراعظم شہباز شریف رواں مہینے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

کسانوں کے تمام مطالبات وزیراعظم کو پیش کرینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

کسان پیکیج میں شعبہ زراعت اور کسانوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائیگا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

ملک میں زراعت ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ کسان اتحاد یونین

فوڈ سکیورٹی ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ زراعت کواولین ترجیح دی جائے۔کسان اتحاد یونین

Post a Comment

0 Comments