اسلام آباد ،عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 250 رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 250 رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج


 
اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 250 رہنماؤں اور کارکنوں پر اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئےلانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے خلاف فیض آباد میں ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 250 افراد کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم عباسی اور چودھری شعیب کو نامزد کیا گیا ہےمقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزموں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے موٹرسائیکلز بھی جلائیں مقدمے کے مطابق ملزموں نے پولیس اور ایف سی اہل کاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، ملزموں کے پتھراؤ سے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

Post a Comment

0 Comments