ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے نومبر سے مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہےپاکستان ریلوے نے یکم نومبر سے تیز گام بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے ٹریک کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مزید ٹرینیں بحال کی جا رہی ہیں۔کراچی سے راولپنڈی چلنے والی تیزگام ایکسپریس یکم نومبر، کراچی سے حویلیاں چلنے والی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر اور پشاور سے مچھ تک جعفر ایکسپریس بحال کو بحال کیا جارہا ہےمذکورہ 5 بحال ہونے والی ٹرینون کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ سکھر سے مچھ سیکشن کے ریلوے ٹریک کی حالت بہتر ہونے پر جعفر ایکسپریس دوبارہ بحال کی جا رہی ہے20 نومبر سے جعفر ایکسپریس سے آپریشن بحالی کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے بجائے مچھ اسٹیشن سے پشاور تک چلائی جائے گی ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی۔ مچھ سے کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی مرمت کا جاری ہے کوئٹہ اسٹیشن سے مسافروں کو بسوں کے ذریعے مچھ اسٹیشن لانے کا انتظام کیا جائے گا۔
0 Comments