اسلام آباد(نظام عدل نیوز )گاڑی چوری کی واردات کی کال پر اے وی ایل سی اسلام آباد کی بروقت کارروائی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کر کے قلیل وقت میں برآمد کرلیا۔ گاڑی موبی لنک جاز کمپنی میں ملازمت کرنے والے شہری کی تھی ۔جاز کمپنی کے ہیڈ ریگولیٹری آپریشنز کی جانب سے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی پر آئی جی اسلام آبادسے اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس لاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کر رہی ہے ۔ سیف سٹی اسلام آباد کو کال ملی کہ ایک گاڑی ماڈل کیا سپورٹیج ایف ایٹ سے چوری ہوئی ہے جس پر ڈی ایس پی فیاض خان شنواری کی زیر نگرانی اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کے سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی ابرار شاہ ، کنسٹیبل ذکاءاللہ اور کنسٹیبل گل میر نے بروقت ریسپانس کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار کو ٹریس کر کے کراچی کمپنی کے علاقہ سے برآمد کرلیا۔گاڑی اصل مالک جو کہ جاز کمپنی میں ملازمت کرتا ہے کے حوالے کر دی گئی ہے جس نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے بروقت ریسپانس پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
0 Comments