اسلام آباد پولیس کا بڑا ایکشن
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس کے تھانہ رمنا کا بڑا ایکشن ۔ موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے 07ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 06چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ۔ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں سٹریٹ کرائم کے 07اور موٹر سائیکل چوری کے 06مقدمات درج ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ تھانہ رمنا پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے دوگینگز کے 07ملزمان کو گرفتار کرلیاہے جن موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان میں محمد علی ، فیصل،شیر زمان اور سجاد شامل ہیں ۔ ملزمان پارکنگ ایریاز اور رہائشی بلاکوں سے تالے توڑ کر موٹر سائیکل چوری کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 06موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں ، موٹر سائیکل چوروں کے خلاف تھانہ رمنا میں 06مقدمات درج ہیں ۔اسی طرح گینگ نمبر 02میں سٹریٹ کرائم میں ملوث 03ملزمان شامل ہیں جن کی شناخت محمد اسماعیل، محمد عرفان اور محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان روڈ اور گلی میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرتے تھے جن سے موبائل فون و نقدی ووارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں سٹریٹ کرائم کے 07مقدمات درج ہیں ۔ کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ رمنا ملک رشید احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری اپنی متعلقہ پولیس اور پکار 15پر اطلاع کریں۔
0 Comments