اسلام آباد ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح تک جاپہنچی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح تک جاپہنچی


اسلام آباد( نظام عدل نیوز )  ملک میں مہنگائی کی شرح بدستور بلند ترین سطح انتیس اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.74 فیصد اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہو گئی۔ ایک ہفتے میں پیاز 27.16 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا چائے 4.62 اور چینی 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔ انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئی۔ ٹماٹر 6.37 فیصد سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے دالیں، کوکنگ آئل، گھی ، آٹا اور ایل پی جی سستے ہوئے ۔ انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئے ۔ حالیہ ہفتے 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

Post a Comment

0 Comments