سردیوں سے پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام تیز کیا جائے ۔عائشہ سید

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سردیوں سے پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام تیز کیا جائے ۔عائشہ سید

سردیوں سے پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام تیز کیا جائے ۔عائشہ سید

راولپنڈی نظام عدل نیوز 
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے مدین میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حکومت  پر سخت تنقید کرتے ھوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہی ،حکومت عوام کی مشکلات دور کرنے کے بجائے کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ھے جو لیڈر یہ کہتے تھے کہ ھمارے پاس اربوں روپے کے فنڈز آئے ہیں،وہ فنڈز کدھر ہیں اور کہاں خرچ ھو رہے ہیں۔۔۔اس وقت وہ لیڈر بھی اقتدار کے لئے لانگ مارچ لیکر نکلے ھوئے ہیں۔۔متاٹرین کا کوئی پرسان حال نہیں سردی شروع ھے،اخر سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کب شروع ھوگامتاثرین  کی مشکلات میں  اضافہ ہوتا جارہا ہے،  متاثرین سردی کے ساتھ ساتھ وبائی بیماریوں کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ عورتیں اور بچے متاثر ہیں ضروت اس امر کی ھے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ سیلاب متاثرین کو اپنی چھت مہیا کرے۔ ۔انہیں دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرےانہوں نے مزید کہا کہ موسم تبدیل ہونے سے رات کو سردی شروع ہوگئی ہے اور متاثرین کا چھوٹے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔ کافی سفید پوش ،عزت دار  متاثرین عزت نفس مجروح نہ ھونے کے خدشات کے پیش نظر   لوگوں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہے انہوں نے میڈیا کے ذریعے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ،جو لوگ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں وہ سب اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب زدگان کی مالی مدد کریں.انہیں دوبارہ آباد کرنے کی کوشش کریں اس دوران عائشہ سید کے ساتھ نائب نگران شعبہ الخدمت خیبر پختونخوا زاہدہ کرم،مدین کی نگران الخدمت رقیہ بی بی ،لوئر دیر سے نگینہ غلام صدیق بھی موجود تھیں انھوں نے متاثرہ خواتین میں ان کی ضرورت کا سامان،بستر،برتن، بچوں کے لئے دودھ،پیمپرز،اور نقد امداد تقسیم کی

Post a Comment

0 Comments