اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا مختلف علاقوں کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے سنگم مارکیٹ آئی ایٹ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اشیاء خوردو نوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق خریدوفروخت یقینی بنانے کے لیے متعدد دکانوں اور اسٹالز کا معائنہ کیا، قیمتوں میں اضافے پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت ٹائر شاپس کے ساتھ ساتھ پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کا معائنہ کیا گیا، دو کلو پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور تعمیل کے لیے وارننگ جاری کی گئی واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاویزات اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن جاری ہے،
0 Comments