پاک پتن ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک پتن ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ


پاک پتن ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ 

پاکپتن (  نمائندہ نظام عدل نیوز   )ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، تمام ترقیاتی اس انداز سے مکمل کیے جائیں کہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتے ہوں، یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں اے ڈی سی آر قیوم قدرت، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت، سی ای او ایجوکیشن عبدالمجید خاں بلوچ، ایکسین پی ایچ ای ڈی عاشق جاویدسمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے دیرپا اور عوامی مظہر کی عکاس ہونے چاہیں، ترقیاتی منصوبوں میں معیاری کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، تمام متعلقہ ادارے افسران حکومتی ترجیحات کے تحت ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں۔

Post a Comment

0 Comments