چیف آف آرمی سٹاف چیف قمر جاوید باجوہ کا الوادعی خطاب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

چیف آف آرمی سٹاف چیف قمر جاوید باجوہ کا الوادعی خطاب

چیف آف آرمی سٹاف  چیف قمر جاوید باجوہ  
کا الوادعی خطاب 

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /خدمت کے باوجود فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 
میں بطور آرمی چیف آخری خطاب کررہاہوں میں نے ہمیشہ شہداءکےلواحقین کےحوصلوں کو ہمیشہ بلند پایاپاک فوج شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ شہدا کی قربانیاں کھبی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی فوج بنیادی فرائض سے بڑھ کر قوم کی خدمت کرتی ہے
مجھے فخر ہے کہ 6 سال عظیم فوج کا سپہ سالار رہا ہوں جنرل قمر باجوہ نے الوادعی خطاب میں مذید کہا کہ فوج اپنے بنیادی فرض اور دہشت گردی کے مقابلے سے بھی غافل نہیں جو قومیں شہدا کو بھول جائیں وہ مٹ جاتی ہیں مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی فوج بہادری سے لڑی اور بے پناہ قربانیاں دیں قوم نے آج تک مشرقی پاکستان میں بہادری کا اعتراف نہیں کیادنیا میں سب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارتی فوج کرتی ہےخدمت کے باوجود فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے
سیاست میں فوج کی مداخلت غیر آئینی ہے
سیاست میں مداخلت نہ کرنے پر کاربند ہیں انکا کہنا تھا کہ فوجی قیادت کبھی بھی  ملکی مفاد کے خلاف نہیں جاسکتی خدمت کے باوجود فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےجھوٹے بیانیے کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی بیرونی سازش ہو اور فوج کچھ نہ کرے یہ ناممکن ہے فوج جواب دے سکتی تھی لیکن منفی بیان سے گریز کیا صبر کی حد ہوتی ہے لیکن ہمیشہ درگزر سے کام لیا آرمی چیف نے مذید کہا کہ 
امید ہے سیاسی پارٹیاں اپنے رویے پر نظر ثانی کریں گی اس میں کوئی شک نہیں ملک سنگین معاشی بحران کا شکار ہے 2018میں جیتی ہوئی پارٹی کو سلیکٹڈ کہا گیا اور پھر تحریک عدم اعتماد کے بعد امپورٹڈ کا لقب سامنے آیا عدم برداشت اور میں نہ مانوں  کے رویے کو ترک کرنا ہوگامادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے 

Post a Comment

0 Comments