عمران خان پر حملہ ایک فلمی سین ہے ،شرجیل میمن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران خان پر حملہ ایک فلمی سین ہے ،شرجیل میمن


عمران خان پر حملہ ایک فلمی سین ہے ،شرجیل میمن 

نظام عدل نیوز /وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان پر حملہ فلم قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے عمران خان نے خود پر حملہ کرایا ہووزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے جے آئی ٹی بنا کر شفاف تحقیقات کرانے کی اپیل کردی ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے لانگ مارچ پر فائرنگ کا الزام پی ٹی آئی پر لگا دیا، کہا کہ سارے واقعات سے لگتا ہے لانگ مارچ ناکام ہونے پر فلم چلائی گئی۔ عمران خان کو گولیاں لگیں یا نہیں اس پر تحقیقات کی ضرورت ہے، ان کی انجری کا معائنہ بھی کیا جائے، میڈیکل بورڈ میں پیش نہ ہوں تو گرفتار کرکے معائنہ کیا جائےوزیراطلاعات سندھ پی ٹی آئی کارکن کی موت پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کردیا، بولتے ہیں سازش کے تحت لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے

Post a Comment

0 Comments