پاک چین دوستی ناقابل تسخیر، خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ،شہباز شریف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک چین دوستی ناقابل تسخیر، خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ،شہباز شریف


پاک چین دوستی ناقابل تسخیر، خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ،شہباز شریف 
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاک چین دوستی ناقابل تسخیر، خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ہفتہ کو چینی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کا بیانیہ ترقی اور امن کا ہے، جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ان کی پالیسی غلط ہے۔ عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ہےوزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوموں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے چین کے مجوزہ عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس نے پوری دنیا میں ایک انتہائی طاقتور پیغام دیا کہ چین استحکام اور پُرامن بقائے باہمی کے ساتھ کھڑا ہےشہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین تبدیل ہوا ہے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گیا ہے جو ایک معجزہ ہےانہوں نے کہا کہ انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ چین چھلانگ لگا کر مزید ترقی کرے گا اور چین پاکستان دوستانہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گےشہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کے پاور، توانائی، انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تبدیلی کے لیے گیم چینجر قرار دیاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں مشترکہ ترقی کے فروغ امن اور ہم آہنگی کیلئے چین کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین کے عالمی ترقی اور سکیورٹی کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اقوام اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا ایک شاندار ویژن ہے۔

شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تعریف کی جو پاکستان کی توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور سرکاری ٹرانسپورٹ کے شعبے کی تقدیر بدل دے گا۔

Post a Comment

0 Comments