اسلام آباد میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد میں لائسنس یافتہ اسلحہ  بھی ساتھ رکھنے کی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی 

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے یہ پابندی مزید دو ماہ تک جاری رہے گی سیاسی ریلیوں کو مقررہ کردہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گاروٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسلام آباد میں آمدورفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے چند مقامات پر دھشت گردی کے خطرے کے پیش نظر  پڑتال کی غرض سے چیکنگ کی جائے گی اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخلے کےلیے فیض آباد اور 9th ایونیو/ آئی جے پی جنکشن بند رہے گاٹریفک کےلیے متبادل راستے مہیا کیے جائیں گےاسلام آباد میں تمام تقاریب اور معمول کی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں اور جاری رہیں گی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر کال کریں۔

Post a Comment

0 Comments