اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ایگل اسکواڈ کے پولیس افسران اور جو انوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم کئے
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز)ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنانے پر ایگل اسکواڈ کے پولیس افسران اور جو انوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم کئے
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر نے جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انکی گرفتاری کر یقینی بنانے پر ایگل اسکو اڈ کے پولیس افسران اور جو انو ںمیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے، اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کی حو صلہ افزائی کی جائے گی اور فرائض منصبی میں کوتاہی و لاپرواہی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0 Comments