احساس راشن پروگرام حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر پاک پتن
پاکپتن ( نمائندہ پاک پتن )احساس راشن پروگرام
حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، حکومت پنجاب مہنگائی سے متاثرہ افراد کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے احساس راشن پروگرام کا آغاز کر رہی ہے، احساس راشن پروگرام کے زریعے محروم معشیت لوگوں اور نادار طبقے کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے اور انہیں ر عایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ مہیاکی جائیں گی، یہ باتیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے احساس راشن پروگرام کے انتظامات سے متعلق کیے جانے والے اقدمات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں اے ڈی سی آر قیوم قدرت، اے ڈی سی جی صلاح الدین ہاشمی،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر محمد غالب، اے ڈی ایل جی، احمر شیرازی، ایس این اے فیاض مسعود،انجمن تاجران کے نمائندے حاجی وسیم، نیشنل و پنجاب بنک نمائندے اور تمام یونین کونسلز کے سیکریٹری بھی موجود تھے،اجلاس کو احساس راشن پروگرام سے متعلق کیے جانے والے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت متوسط طبقے کے خاندان کو 2000 روپے ریلیف مہیا کیا جائے گا، خاندان 2000 روپے کریانہ خریدنے کے رجسٹرڈ پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس میں آٹا، دالیں، گھی، آئل شامل ہیں، کریانہ رجسٹرڈ پر مطلوبہ سہولت میسر ہوگی، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ احساس راشن پروگرام حکومت کا متوسط طبقے کی ریلیف کی فراہمی کیلئے اہم اقدام ہے،، نیکی کا کام ہے اس کا اجر ملے گا، گاؤں دیہاتوں تک سروس فراہم کی جائے کوئی علاقہ مسنگ نہ ہو، یوسی لیول پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ کوئی رجسٹرڈ ہونے سے نہ رہ جائے، سیکر ٹری یو سی، سٹور، کریانہ کے نمائندوں کا درست دیٹا رجسٹرڈ کیا جائے، رجسٹرڈ کیے جانے والے متوسط خاندانوں اور کریانہ مرچنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کی رپورٹنگ کی جائے، لوکل گورنمنٹ، یوسی رجسٹریشن میں اہم کردار ادا کریں، تمام سٹیک ہولڈرز احساس راش پروگرام کیلئے عملی اقدامات کریں۔
0 Comments