اسلام آباد،بلدیاتی الیکشن کے شیڈول سے پہلے جاری ترقیاتی کاموں کو بلدیاتی الیکشن کی آڑ میں روک دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد،بلدیاتی الیکشن کے شیڈول سے پہلے جاری ترقیاتی کاموں کو بلدیاتی الیکشن کی آڑ میں روک دیا گیا

اسلام آباد،بلدیاتی الیکشن کے شیڈول سے پہلے جاری ترقیاتی کاموں کو بلدیاتی الیکشن کی آڑ میں روک دیا گیا 

ظاہر حسین کاظمی /نظام عدل نیوز اسلام آباد
بلدیاتی الیکشن کے شیڈول سے پہلے جاری ترقیاتی کاموں کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے روک دینے کا حکم دے دیا بلدیاتی الیکشن  کے  سلسلے میں پاکستان کے انتخابی کمیشن کے ضابطہ اخلاق/ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث شہری کی شکایت پر لوکل گورنمنٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کو ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے روکا گیا ہے لوکل گورنمنٹ ذرائع کے مطابق ایک شہری نے بذریعہ ویٹس ایپ الیکشن کمیشن کو  شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یوسی 24 روات (موہری میرا) میں سیوریج سسٹم کے حوالے سے ترقیاتی کام الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد بھی جاری کیا گیا ہےجو الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جسکا باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا جسکی روشنی میں ہی  ڈی سی اسلام آباد نے  ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر  کام کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو ترقیاتی منصوبوں پر کام بلدیاتی الیکشن کے  شیڈول سے پہلے کا جاری ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر بھی الیکشن شیڈول سے پہلے ہی ہوئے تھے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی الیکشن کی آڑ میں ترقیاتی کاموں کو ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے فوری طور پر روک دینا انصاف نہ ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری خط  پر اپنی وضاحت کرتے ہوئے دوبارہ ترقیاتی کام شروع کرائیں تاکہ مسائل سے چٹکارا مل سکے

Post a Comment

0 Comments