فخر پوٹھوہار اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ریسر آصف فضل چوہدری تھل جیپ ریلی میں اتوار کو اپنی مہارت دیکھائیں گئے
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق آل پاکستان تھل جیپ ریلی 2022 کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسلام آباد سے آصف فضل چوہدری اپنی مہارت کا جادو جگائیں گےA پریپیڈ کیٹیگری کی فائنل ریس بروز اتوار 20 نومبر کو ہو گی۔ نادر مگسی، آصف فضل چوہدری، زین محمود ، جعفر مگسی اور صاحبزادہ سلطان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے یاد رہے کہ 2019 میں اسلام آباد کے آصف فضل چوہدری نے تھل جیپ ریلی میں نامور ریسرز سے کانٹے دار مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن کا اعزاز اپنے نام کیا تھایاد رہے کہ آصف فضل چوہدری مسلم لیگ ن کے سنیر رہنما ڈاکٹر فضل کے بھائی ہیں
0 Comments