کیپیٹل پولیس تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی،جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن رسورسز کی مدد سے گھریلو چوری کی بڑی واردات ٹریس کرلی،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی،جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن رسورسز کی مدد سے گھریلو چوری کی بڑی واردات ٹریس کرلی،

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )کیپیٹل پولیس تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی،جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن رسورسز کی مدد سے گھریلو چوری کی بڑی واردات ٹریس کرلی،واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے 01 کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ زیورات اور قیمتی گھڑیاں برآمد،،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، تھا نہ کوہسار پولیس ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورزکو بروئے کار لاتے ہوئے سیکٹر ایف7´´´اسلام آبادمیں واقع گھرمیں چوری کی بڑی واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان کی شناخت انعم یعقوب اور عمر خان کو نام سے ہوئی ہے، پولیس ٹیم نے دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے 01کروڑ50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی، مزیدتفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پر اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں۔

Post a Comment

0 Comments