کیپیٹل پولیس کاکم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کاکم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون

کیپیٹل پولیس کاکم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون 


اسلام آباد(نظام عدل نیوز )کیپیٹل پولیس کا قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت۔
کم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری،خصوصی سکواڈ تشکیل،کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار کھنا ہے،ایجوکیشن ونگ کمر عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میںآگاہی فراہم کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاںکی خصوصی ہدایت پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف قانون شکنوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیورزاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جا ری ہے،اس ضمن میں تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن مزید سخت کیا جائے اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے جائیں، جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراﺅں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں،ایجوکیشن ونگ بھی شہریوں میں کمر عمر ڈرائیونگ اور ون ولنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہی ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

Post a Comment

0 Comments