لاہور ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لاہور ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /لاہور ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگاروں پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔  چیف آف آرمی سٹاف نے لاہور گیریژن میں خصوصی تعلیم کے ادارہ کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کیلئے مختلف سہولیات کا جائزہ لیاچیف آف آرمی سٹاف نے جدید ترین ہاکی گراؤنڈ کا بھی افتتاح کیا جہاں انہوں نے ہاکی کے تجربہ کار معروف کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ اور کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ایسی سہولیات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور نوجوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیااپنے الوداعی خطاب کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کیلئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالہ سے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کی پیشہ وارانہ لگن اور مہارت کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں گیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Post a Comment

0 Comments