اسلام آباد ،دبنگ وفاقی پولیس کے آفیسر کی دبنگ کاروائی انسانی جانوں کو حقیقت میں تحفظ فراہم کرتے ہوئے مثال قائم کردی اعلی افسران کی طرف سے شاباش

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،دبنگ وفاقی پولیس کے آفیسر کی دبنگ کاروائی انسانی جانوں کو حقیقت میں تحفظ فراہم کرتے ہوئے مثال قائم کردی اعلی افسران کی طرف سے شاباش

اسلام آباد ،دبنگ وفاقی پولیس کے آفیسر کی دبنگ کاروائی انسانی جانوں کو حقیقت میں تحفظ فراہم کرتے ہوئے مثال قائم کردی اعلی افسران کی طرف سے شاباش 

اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کو تھانہ کورال کی حدود سے  ایک فیملی کی طرف سے پکار-15 پر خنجر سے مسلح شخص کی جان سے مارنے اور قاتلانہ حملے کی کال موصول ہوئی  پر ایس ایچ او کورال ایس آئی شفقت فیض نے  معہ اپنی پولیس  ٹیم کے  فوری ریسپانڈ کیا پولیس ٹیم نےبہترین  حکمت عملی سے مشتعل شخص کو  فیملی سے الگ کرتے ہوئے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی حقیقت میں ایک مثال قائم کردی  ملزم نے باہر آتے ہی  پولیس ٹیم اور اہل محلہ پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن مہارت کے ساتھ ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم کو قابو کیا اسی دوران ملزم کی طرف سے پولیس پر ٹوکے سے وار کیے گئے ٹوکے کے ایک وار ASI رشید کے سر پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگئے لیکن اسکے باوجود  انتہائی بہادری سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیابہترین کاروائی کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانی جانوں کو محفوظ بنانے پر  ایس پی رورل نے ایس ایچ او کورال سمیت زخمی پولیس اہلکار کو شاباش دی اور زخمی  کی عیادت کے لیےہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر وفاقی پولیس کے افسران اعلی افسران کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ انداز میں شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

Post a Comment

0 Comments