اسلام آباد ،امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،سٹی پولیس آفیسر آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ
اسلام آباد (سید ظاہرحسین کاظمی نظام عدل نیوز )
سٹی پولیس آفیسر آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چھٹہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایف سی کے افسران اور جوانوں کو ہدایات دی ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔سٹی پولیس آفیسر آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں سٹی پولیس آفیسر آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ڈیو ٹی پر مامور پولیس اور ایف سی کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے۔ افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ڈی پی اوز اور ایف سی کے افسران بھی موجو د تھے۔
0 Comments