پروگریسو اتحاد گروپ نے مخالف پینل اتحاد گروپ کی طرف سے 8سو جعلی ووٹوں کے اندراج کی فہرست پر متنازعہ یکطرفہ الیکشن کمیٹی کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پروگریسو اتحاد گروپ نے مخالف پینل اتحاد گروپ کی طرف سے 8سو جعلی ووٹوں کے اندراج کی فہرست پر متنازعہ یکطرفہ الیکشن کمیٹی کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

پروگریسو اتحاد گروپ نے مخالف پینل اتحاد گروپ کی طرف سے 8سو جعلی ووٹوں کے اندراج کی فہرست پر متنازعہ یکطرفہ الیکشن کمیٹی کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اسلام آباد کا حقیقی نمائندہ پینل پروگریسو اتحاد گروپ نے مخالف پینل اتحاد گروپ کی طرف سے 8سو جعلی ووٹوں کے اندراج کی فہرست پر متنازعہ یکطرفہ الیکشن کمیٹی کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ صدر پروگریسو اتحاد گروپ کے صدر عاطف جمیل بٹ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دستور کے مطابق ووٹر فہرست مکمل جعلی تھی۔ مخالف پینل اتحاد گروپ کی طرف سے جمہوری پراسس میں انتہائی بے ضابطگی، دھونس دھاندلی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہر اقتدار کے پڑھے لکھے طبقے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے الیکشن میں درزی، برگرفروش، مرغی فروش اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور راولپنڈی سے درجنوں افراد کو ووٹر فہرست میں شامل کرکے الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا۔ ہم نے کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن سول جج نے کہا شیڈول جاری ہوچکا ہے، ہمیں ریلیف نہیں مل سکا،دوسری طرف طاقتور لوگ اور اسلام چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اس دھاندلی، جعلی ووٹر فہرست اور غنڈہ گردی کو سپورٹ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہمیں مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، کنونشن سینٹر میں منعقدہ الیکشن سے قبل دونوں اطراف کے صدور کے امیدواروں کے درمیان طے ہوا ایک ادارے کا ایک گروپ ہوگا ایک ووٹ ہوگا، اسطرح نئی ووٹر فہرست پر الیکشن ہوں گے 120 جعلی ووٹ کینسل بھی ہوئے، اس شرائط نامہ پر دونوں امیدواروں کے سائن ہوئے، جس فہرست کو سائن کیا تھا اس پر الیکشن نہیں کرائے گئے۔ پرانی جعلی فہرست پر الیکشن کروائے گئے۔ پولنگ میں مسلسل بے دھاندلی ہوتی رہی ہمارا ٹرن آوٹ اچھا تھا ہم بارہ بجے تک پولنگ کو برداشت کرتے رہے ہم نے کہا چلو جمہوری پراسس ہو۔ لیکن اتحاد گروپ نے راولپنڈی سے اور یہاں مقامی درزی برگر والے مرغی فروش وغیرہ افراد مزید داخل کرکے اپنی یقینی شکست دیکھتے ہوئے مزید دھاندلی اور غنڈہ گردی شروع کردی۔اتحاد گروپ سردار طاہر کے غنڈوں نے کنونشن سینٹر کے شیشے توڑ دئیے، ہمارے پرامن پڑھے لکھے مہذب ووٹرز کو ہراساں کیا گیا۔ہم نے 12بجے الیکشن کمیشن کے سامنے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا الیکشن کمیٹی کے افراد نے تسلیم کیا کہ دھاندلی ہورہی ہے اور الیکشن کرانے سے انکار کردیا، اسکے باوجود 4بجے دوبارہ ووٹنگ شروع کرادی گئی، جو سراسر بوگس ووٹ ڈالے گئے۔ عاطف بٹ نے کہا ہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے مخالفین نے کنونشن سینٹر کے شیشے توڑے غنڈہ گردی کی انتہا کردی، الیکشن کمیشن نے بھی انتہائی یکطرفہ متنازعہ کردار ادا کیا ۔ 9سے 4بجے تک پولنگ ٹائم تھا جبکہ ساڑھے چھ بجے تک پولنگ جاری رکھ کر پرانی جعلی ووٹرز فہرست پر الیکشن کروایا گیا، من مرضی، دھونس جمانے اور غنڈہ گردی کی مثال قائم کی گئی، ہم ڈرنے والے نہیں ہم گرفتاریوں مقدمات سے نہیں ڈرتے ہمیں یہ غنڈہ گردی سے جھکا نہیں سکتے۔ہم ان کا ہر پلیٹ فارم پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ چئیرمین پروگریسو اتحاد گروپ فیروز خان نے کہا اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے نفرتوں کا نیا باب رقم کیا۔ یکطرفہ اور متنازعہ الیکشن کمیشن نے فرعونیت کے ساتھ ہمیں ڈیل کیا، چار سال چار ماہ بعد یہ الیکشن ہوا جبکہ دو سال کا سیشن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ملکی اداروں اور عوام کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے یہ افراد جعلی بوگس ووٹوں سے اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں جب کسی ایک جعلی ہاوسنگ سکیم کا افتتاح ایک صدر رئیل ایجنٹس ایسوسی ایشن اپنا شئیر لے کر کرے گا تو اس پر لوگ یقین کریں گے اور بھاری انوسٹمنٹ بھی ہوگی ان کے پاس نہ زمین ہوگی نہ متعلقہ اداروں سے منظوری ہوگی۔ بجلی گیس کے اداروں اورٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا کر عوام کو لوٹ کر وہ جعلی فائلیں بیچ کر بھاگ جائیں گے تو رئیل ایجنٹس بدنام ہوں گے ہم شفافیت چاہتے ہیں، ہم میرٹ اور جمہوری اقدار کے حمایتی ہیں ہمارے پڑھے لکھے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایمانداری سے اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو صحیح گائیڈ کرتے ہیں، قومی خزانے میں باقاعدہ ٹیکس جمع کراتے ہیں۔ یہ غنڈہ کرد عناصر جعلی ووٹ بنا کر عہدوں کے حصول اور کرپشن کے لئے قابض رہنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں چلنے دیں گے۔ اس موقع پر ارشد عباسی، فرح خان، شیخ سلیم، خالد چوہدری، احسان چوہدری اسحاق ، چوہدری، ملک طارق اور دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ انہوں نے پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور وفاقی حکومت متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان غنڈہ گردی کرنے والے اتحاد گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے دوبارہ اصلی ووٹر فہرست پر شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments