تھانہ کورال پولیس کی کامیاب کاروائی شہریوں کو گن پوائنٹ پر اغواءکرنے والااغواءکارگرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تھانہ کورال پولیس کی کامیاب کاروائی شہریوں کو گن پوائنٹ پر اغواءکرنے والااغواءکارگرفتار

تھانہ کورال پولیس کی کامیاب کاروائی شہریوں  کو گن پوائنٹ پر اغواءکرنے والااغواءکارگرفتار
اسلام آ باد(نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس تھانہ کورال کے علاقہ سے شہری کو گن پوائنٹ پر اغواءکرنے والے اغواءکار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مغوی کو بحفا ظت بازیاب کرالیاگیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، مزید تفتیش جا ری ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںلاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھانہ کو رال پولیس کو مدعی مقدمہ نے اطلاع دی کہ اس کے کزن محمد جا وید کو نامعلوم ملزمان گن پو ائنٹ پر اغو اءکر لیا ہے، شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی تھا نہ کو رال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کارلاتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے وقوعہ میں ملوث اغو اءکا رکو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا ،گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، مزید تفتیش جا ری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments