اسلام آباد ،شہزاد ٹاؤن کی حدود میں قتل کا واقعہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،شہزاد ٹاؤن کی حدود میں قتل کا واقعہ

اسلام آباد ،شہزاد ٹاؤن کی حدود میں قتل کا واقعہ 

ماجد ولد شیرزمان سکنہ کشتڑہ گڑھی حبیب اللہ کو آج صبح 7:30 بجے تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد کی حدود جگیوٹ علی پور ،  شہزاد ولد اشرف سکنہ جوڑی تحصیل و ضلع ہری پور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات  تفتیشی آفیسر متعلقہ تھانہ کے مطابق مقتول مسمی ماجد ولد شیرزمان نے گزشتہ سال مسماۃ (ت) سکنہ گلیم پنڈ کمال خان سے پسند کی شادی کی اور اپنی بیوی مسماۃ (ت) اور ساس کے ہمراہ جگیوٹ علی پور، اسلام آباد میں کرائے پر رہائش پزیر تھا جسے آج صبح قتل کیا گیا جبکہ عینی شاہد اسکی بیوی کے ابتدائی ریکارڈ شدہ  بیان کے مطابق قتل کرنے والا شخص مقتول ماجد کی بیوی کا ماموں ہے جو اس شادی نہ صرف ناخوش تھا بلکہ دیگر بھی کوئی رنجش تھی جس نے علی الصبح گھر پے آکر مقتول ماجد پے چار سے پانچ گولیاں فائر کیں جس سے موقع پر ہی اسکی موت واقع ہو گی جبکہ مقتول ماجد کی ساس مسماۃ (ک) کو بھی موقع پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 
مقتول کے ورثاء کی طرف سے ابتدائی رپورٹ متعلقہ تھانہ میں درج کروائی جا چکی  جس پے مزید تفتیش اور  قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments