ملک فتنہ اور شر کی سیاست کا معتمل نہیں ہو سکتا گالیوں اور الزامات کی سیاست کاخاتمہ ہونا چاہیے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد(نظام عدل نیوز )سابق وفاقی وزیرو صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، سابق ضلعی ناظم و سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ، سابق ڈپٹی میئر اسلام آبادچوہدری رفعت جاویداور اعوان برادری کے سرپرست اعلیٰ وگروپ لیڈر ملک یعقوب اعوان نے گزشتہ روز اسلام آبادکی یونین کونسل 27 ماڈل ٹاون ہمک میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین ملک عادل حسن و پینل کے الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک فتنہ اور شر کی سیاست کا معتمل نہیں ہو سکتا گالیوں اور الزامات کی سیاست کاخاتمہ ہونا چاہیے ۔ بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانے کیلئے اسمبلی میں قانون سازی کر کے انہیں مزید با اختیار بنایا جائے گا ۔ 2012 ء میں پنجاب کے وزیراعلی میاں شہبازشریف کے خصوصی فنڈزسے کہوٹہ روڈبنوایا لیکن سابق نا اہل حکومت اسلام آباد میں ایک بھی میگا پروجیکٹ کو مکمل نہیں کروا سکی کہوٹہ روڈ کی ریپئرنگ کافوری کام شروع کروا یا جائے گا انشاء اللہ چند دن میں روڈ کی ریپئرنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گاعوام کی سفری کو مشکلات کو ختم کرنےکیلئےروات تک میٹرو پہنچائیں گے اور ماڈل ٹاون سے لنک کریں گے انہو ں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے آج عوام نے جس طرح کارنر میٹنگ میں شرکت کر کے میٹنگ کو ایک بڑے جلسے میں تبدیل کیا میں یقین سے کہتا ہو ں کہ سہالہ یونین کونسل میں ہماری کامیابی یقینی ہے انشاء اللہ اگلے اتوار تک پنجاب کا وزیراعلی بھی مسلم لیگ (ن) کا ہو گا ۔ سابق ضلعی ناظم و سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے اتنے بڑا اجتماع نے یہاں کے امیدوار برائے چیئرمین ملک عادل حسن اور ان کے پورے پینل کی فتح پر مہر ثبت کر دی ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک اگر تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو عوامی منصوبوں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) صف اول میں نظر آئے گی آئندہ آنیوالے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرکے میاں نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنوائے گی ۔ اعوان برداری کے سرپرست اعلی اور گروپ لیڈر ملک یعقوب اعوان نے الیکشن آفس کی افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا ہر امیدوار اسلام آباد سے کلین سویپ کریگا ،اسلام آباد کی ترقی اور خاص کر دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے ن لیگ کے امیدواروں کو جتنا ضروری ہے اور انشاءاللہ 31 دسمبر کو اپنے نامزد امیدوار ملک عادل حسن سمیت تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے اور آج کا یہ جلسہ ثابت کرتا ہے ن لیگ کا ووٹر پہلے سے زیادہ جوشیلہ دیکھائی دے رہا ہے ۔ملک کی ترقی سمیت پاکستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کو جنرل الیکسن سمیت بلدیاتی الیکشن میں عوام کی ووٹوں کی طاقت سے سامنے لے کرآنا بہت ضروری ہے اس لئے عوام کو چاہیں ن لیگ کو اکثریت کے ساتھ حکومتی سطح پر لانا ضروری ہے ۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 27 ماڈل ٹاون ہمک ملک عادل حسن نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ملک حسن اختر یہاں سے وائس چیئرمین رہ چکے ہیں اب میں آپ کی خدمت کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اپنے آباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا اہلیان نیازیاں ، سراں ، جاوا ، لکھو ودیگر نے ہمارے پورے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ 31 دسمبر کو سیٹ جیت کر اپنے مقامی قائد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو تحفہ میں پیش کرینگے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پینل کے سرپرست اعلی ملک یعقوب اعوان نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) ہی واحد آپشن ہے جس پر عوام اعتماد کر سکتے ہیں ہم نے پہلے بھی ملک و عوام کی خدمت کی انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے 31 دسمبر کو اہلیان ماڈل ٹاون ہمک ’’شیر‘‘ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اہل قیادت کو منتخب کریں اس موقع پر سابق چیئرمین قاضی فیصل نعیم ، کرنل(ر) صبح صادق، برگیڈئیر(ر) جاوید لودھی،کرنل (ر) پرویز ملک اشتیاق اعوان،امیدوار وائس چیئرمین بلال مشتاق ودیگر نے خصوصی خطاب کیا جلسہ میں حاجی ملک اظہر حسین اعوان ،ملک حاجی اسحق اعوان ، ملک وقاص اعوان ، ملک عثمان اعوان ، ملک نعیم اعوان ، ملک نعیم ، راجہ افضل ، بشارت ، منیر ودیگر نے بھرپور شرکت کی ۔
0 Comments