اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید عدیل حسین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاﺅں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس کے شہید عدیل حسین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاﺅں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہیدکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر شہید کی فیملی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس ، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی،شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکانسٹیبل عدیل حسین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاﺅں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکو گارڈ آف آنر پیش کیا ،اس موقع پر شہید کی فیملی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس ، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی،شہید عدیل حسین نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچایا،اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کے روز ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے میں پولیس افسر ہیڈ کنسٹیبل عدیل حسین نے موقع پر جام شہادت نوش کی، جبکہ دیگر جوان شدید زخمی ہو گئے تھے، یہ دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتا تھالیکن اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دلیری کے باعث دہشت گردوں کے اس ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا اور وفاقی دارلحکومت کو ایک بڑے نقصان سے بچالیا،شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
0 Comments