اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری


اسلام آبادنظام عدل نیوز کیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری۔
تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 02  چوری شدہ موٹر سائیکل، مو بائل فون ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ،ملزمان کیخلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمات درج ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹرسائیکل، مو بائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا  ، ملزمان کی شناخت اسماعیل اور محمد زکر یا کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف تھا نہ سبزی منڈی میں مقدمات درج ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار- 15 '' پرفوری اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments