لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نظام عدل نیوز / لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی توشہ خانہ سے تحائف لینے والی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی۔
وفاقی حکومت سے توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی، شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ 1947ء سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ عدالت وفاقی حکومت کو توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

Post a Comment

0 Comments