آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت رات گئے سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت رات گئے سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس


اسلام آباد نظام عدل نیوز /آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت رات گئے سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس۔
اجلاس میںموجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان کا اجراء ، 25 مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریڈ زون کی ریکارڈنگ کی جائے گی،شہری غیر ملکی ملازم اور کرایہ داروں کا اندراج یقینی بنائیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری "پکار 15ـ" پر دیں، آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کے حوالے رات گئے سنٹر ل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تما م ڈویژنز کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے شہر بھر کی سکیورٹی کا جائز ہ لیا،اجلاس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی پلان کا اجراء کیا گیا،جلاس میں اسلام آبا د کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے داخلی اور خارجی راستوں سمیت 25مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہر میں آنے اور باہر جانے والی تمام گاڑیوں اور مشتبہ عناصر پر کڑی نظری رکھی جاسکے،اسی کے ساتھ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں آنے والے افراد اور گاڑیوں کی نگرانی سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں سے کی جائے گی اور انکی ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا،شہربھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹر ڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میںلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو بھی تلقین کی گئی ہے کہ وہ شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں ، شہریوں کو بھی خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ شہری جنہوںنے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازمین رکھے ہوئے ہیں ان کو شامل تفتیش کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا " پکار 15 '' پر فوراً اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments