نظام عدل نیوز /راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں آٹے کا غیر قانونی دھندہ بے نقاب کردیا،صادق آباد میں سرکاری آٹے کو ذخیرہ کرکے مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچنے کا گودام پکڑا گیا،گودام میں سرکاری آٹے کو ری پیکنگ کرکے مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچا جارہا تھا،پندرہ کنال پر مشتمل گودام میں 13 فلور ملز کے 20 ہزار خالی بیگز قبضے میں لئے گئے،گودام سے سرکاری آٹے کے 13 سو 56 بیگ پکڑے گئے،سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا،تیرہ کنال پر مشتمل کمپاؤنڈ میں ایک سوزکی پِک اپ، ایک لوڈر اور دو رکشا پکڑے گئے ہیں،گودام سے تین پیکنگ مشینیں بھی پکڑی گئی ہیں،گودام سے تاج گل اور داؤد خان نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا
گودام کو سیل کرکے مقدمہ درج کیا گیا،پولیس،آٹے کے غیر قانونی دھندے کیخلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف ،آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے زیر نگرانی کیا گیا، سفیان آصف ،آپریشن میں تھانہ صادق آباد پولیس سے معاونت حاصل کی گئی، سفیان آصف
0 Comments