اسلام آباد کے نواحی علاقے حسینیاں شریف کہوٹہ روڈ میں عظمت تاجدارِ صداقت کانفرنس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے نواحی علاقے حسینیاں شریف کہوٹہ روڈ میں عظمت تاجدارِ صداقت کانفرنس

اسلام آباد کے نواحی علاقے  حسینیاں شریف کہوٹہ روڈ میں عظمت تاجدارِ صداقت کانفرنس کا انعقاد 


اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )اسلام آباد کے نواحی علاقے  حسینیاں شریف کہوٹہ روڈ میں عظمت تاجدارِ صداقت کانفرنس گزشتہ روز انعقاد پذیر  ہوئی جس میں معروف اسلامک اسکالر شیخ علی طارق حنفی الرفاعی خطیب جامعہ جنیدبغدادی (عراق)نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر شیخ علی طارق حنفی الرفاعی  نے اپنے خطاب میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فضائل بیان کیے اور  دین اسلام کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کا ذکر کیا انہوں نے مذید  اپنےخطاب میں کہا کہ پاکستانی اور عراقی مسلمانوں کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں کانفرنس کے اختتام میں  شیخ علی طارق حنفی الرفاعی نے ملت اسلامیہ اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ترقی اور استحکام کے لئےخصوی  دعا کی منعقدہ کانفرنس میں جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی ، سید شہزاد سلطان گیلانی، سید بشارت حسین شاہ گیلانی، صحافی سید ظاہر حسین کاظمی ،سید تجمل حسین شاہ، قاری عزیز حیدر قادری، چوہدری ندیم اختر، ملک ثاقب محمود، الحاج راجہ محمد مجاہد، سید حارث شاہ گیلانی ،چوہدری کامران شہزاد،راجہ نوید نقشبندی ، راجہ محمد ادریس اور میاں عبدالطیف قادری سمیت کثیر تعداد میں مذہبی شخصیات نے شرکت کی

Post a Comment

0 Comments