انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ڈیوٹیز پر مامور جوانوں کو فرائض منصبی کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ڈیوٹیز پر مامور جوانوں کو فرائض منصبی کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ

اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کو فرائض منصبی کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ کا انعقادکا سلسلہ جاری 
روٹ ہیڈکوراٹرز میں تعینات افسران و جوانوں کو وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ڈیوٹیز پر مامور جوانوں کو فرائض منصبی کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس پی سکیورٹی/وی وی آئی پی روٹ احمد شاہ نے روٹ ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران و جوانوں کو وی وی آئی پی کے روٹس اور انکی سکیورٹی کو یقینی بنانے،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے متعلق بریفنگ دی،انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر افسران و جوان دوران ڈیوٹی الرٹ رہیںاور مشکوک گاڑی اور اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے،کیپیٹل پولیس آفیسر سکیورٹی ڈویژن نے تمام افسران کو لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو پر سکیورٹی کو مزید موثر بنائیں اور کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کو خود چیک کریں، دوران ڈیوٹی افسران و جوان کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پاپندی ہے، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments