اسلام آباد ،بلدیاتی انتخابات کے لیے آج اہم دن فیصلہ کیا ہوسکتاہے تفصیلات پڑھیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،بلدیاتی انتخابات کے لیے آج اہم دن فیصلہ کیا ہوسکتاہے تفصیلات پڑھیں

صحافی سید ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد ،بلدیاتی انتخابات کے لیے آج اہم دن فیصلہ کیا ہوسکتاہے تفصیلات پڑھیں 


#اپڈیٹ 
#بلدیاتی #انتخابات

تجزیہ صحافی 
سید ظاہر حسین کاظمی 

بلدیاتی الیکشن اسلام آباد کے حوالے سے آج  اہم فیصلہ متوقع ہےتمام بلدیاتی نمائندوں بھی آج کے دن کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے اہم دن قرار دے رہیں  ہیں آج یا الیکشن کمیشن کو عدالت کی طرف سے کچھ دن دیکر الیکشن کرانے کا  حکم یا پھر حکومت کو قانون سازی کرنے کا وقت دیا جائے گا اگر حکومت کو عدالت کی طرف سے  قانون سازی کا وقت دے دیا گیا تو پھر اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی امید دم توڑ  جائے گئی  آج دن کو  ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں دونوں   فریقین  کے وکلاء دوران بحث معزز عدالت کے سامنے  اپنے اپنے فائنل دلائل پیش کریں گئے ذرائع کے مطابق   حکومتی وکلاء  کی طرف سے  دائر انٹراکورٹ اپیل میں آج معزز ججز صاحبان کو اس بات پر مطمن کیاجائے گا کہ 101سے بڑھا کر 125یونین کونسلز کرنا حکومتی بدنیتی پر مبنی  نہیں ہے  بلکہ قانون و قائدے کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 125کی گئی ہےجس پر جب عدالت ان سے یہ سوال کرے گی کہ کیا قانون سازی ہوچکی ہے تو جس پر حکومتی وکلاء اپنا قانوسازی کے حوالے سے یہ موقف عدالت کے سامنے رکھ سکتے ہیں کہ قانون سازی  اپنے آخری مراحل میں ہے جسکو مزید دس سے پندرہ دن درکار ہیں یہی  سوال اور  جواب بلدیاتی انتخابات کے ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی ایک کڑی ثابت ہوسکتا ہے  لیکن یہ اب عدالت پر منحصر ہے کہ وہ حکومت کو دس یا  پندرہ دن کا قانون سازی کے لیے وقت  دیتی ہے یا پھر 101یونین کونسل پر فوری الیکشن کرانے کا دس دن کا وقت دے گئی اگر آج  فائنل بحث ہوجاتی ہے دونوں وکلاء کی طرف سے اپنے اپنے دلائل پیش کر دئیے جاتے ہیں تو آج الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہےاگر الیکشن کمیشن کی طرف سے نظر ڈالی جائے تو الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کےلیے بالکل تیار بیٹھا ہے یہ بھی اس بات کا ایک ثبوت ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے کراچی میں بلدیاتی  انتخابات جو الیکشن کمیشن کروا چکا ہے  کراچی میں بھی اسلام آباد جیسی صورتحال رہی ہے وہاں بھی الیکشن نہ کرانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال کی گئی لیکن ناکام رہی ہے یہ واضع رہے کہ الیکشن   کمیشن  اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  عدالت میں بیان دے چکا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے قبل ازین اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 125یونین کونسلز کا جاری نوٹیفکیشن بھی کینسل کردیا ہے

Post a Comment

0 Comments